بجلی کی پیداوار کیلئے فرنس آئل کی درآمدمیں ریکارڈ اضافہ


مئی کے دوران بجلی کی پیداوار میں اضافے کے باعث فرنس آئل کی در آمد میں10 گناسے زائد اضافہ ریکارڈکیاگیا،اس سے قبل وزارت توانائی کی ہدایت پر بجلی کی پیداوار کیلئے ایل این جی کے استعمال کے باعث فرنس آئل کی در آمد پر عارضی پابندی عائد تھی ،انڈسٹری ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ مئی میں5لاکھ78ہزار500 ٹن سے زائد فرنس آئل در آمد کیا گیا جبکہ اپریل میں فرنس آئل کی در آمد محض 47ہزار700 ٹن سے زائد رہی تھی ،مئی میں پٹرول کی کھپت 7فیصد اضافے سے 4لاکھ15ہزار ٹن کے لگ بھگ رہی جبکہ اپریل میں پٹرول کی کھپت3لاکھ87ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی تھی ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی کھپت گزشتہ ماہ 5فیصد اضافے سے 3لاکھ24ہزار ٹن کے لگ بھگ رہی جبکہ اپریل میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی کھپت3لاکھ8ہزار ٹن سے زائد رہی تھی ،خام تیل کی در آمد میں گزشتہ ماہ15فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور 8لاکھ30ہزار ٹن کے لگ بھگ خام تیل در آمد کیا گیا جس میں سے 2لاکھ73ہزار ٹن سے زائد خام تیل بائیکو کی سنگل پوائنٹ مورنگ پر در آمد کیا گیا جبکہ اپریل میں خام تیل کی در آمد9لاکھ77ہزار ٹن سے زائد کی سطح پر تھی جس میں سے 3لاکھ29ہزار ٹن خام تیل بائیکو ریفائنری کی جانب سے در آمد کیا گیا تھا ،طیاروں میں استعمال ہونیوالے ایندھن جیٹ فیول کی در آمد مئی میں47فیصد کمی سے 10966ٹن رہی جبکہ اپریل میں20ہزار744ٹن جیٹ فیول در آمد کیا گیا تھا ،مئی میں نیفتھا کی بر آمد53فیصد اضافے سے 52ہزار ٹن سے زائد رہی جبکہ اپریل میں 34ہزار ٹن نیفھتا برآمد کیا گیا تھا ۔