حلیب فوڈز نے سمر انٹرن شپ2018پروگرام کا اعلان کردیا


حلیب فوڈز نے حال ہی میں جاری ایک بیان میں موسم گرما میں سمر انٹرن شپ 2018ء کا اعلان کیا،حلیب فوڈز نے چھ ہفتوں پر مشتمل ایک جامع پروگرام تشکیل دیا ہے جس میں طالب علم کاروباری منصوبوں میں حصہ لیں گے تاکہ انہیں حقیقی حالات کا ادراک ہو اورانہیں مستقبل کا بہتر پروفیشنل تیار کیا جاسکے ، اس پروگرام کا مقصد ان طلباء کو جو اپنی تعلیم کے آخری سال میں ہیں انہیں حقیقی کارپوریٹ ماحول سے متعارف کرانا ہے ،اُنہیں مطلوبہ تجربہ فراہم کرنا ہے اور اپنے مستقبل کیلئے راہ کا انتخاب کرنے میں معاونت فراہم کرنی ہے ،حلیب اپنی انٹرن شپ پروگرام میں طلباء کو پیداوار،اکاؤنٹس، انجینئرنگ ، سیلز اور مارکیٹنگ،بزنس اور فنانس جیسے کلیدی شعبے میں مہارت دے گی تاکہ ان طلباء کے پاس مخصوص فیلڈ کا مخصوص تجربہ ہو اور اُنہیں نوکری حاصل کرنے میں پریشانی نہ ہو۔