پچاس50 بوری گندم کی ادائیگی محکمہ خوراک کا پالیسی اعلان


محکمہ خوراک نے گندم کی خریداری مہم کے سلسلہ میں کاشتکاروں کو گندم کی قیمت کی ادائیگی کی پالیسی کا اعلان کردیاہے اور کہاہے کہ رقو م کی ادائیگی کی پالیسی کے مطابق چھوٹے کاشتکاروں کی سہولت کیلئے 50بوری گندم کی قیمت بینک کی مقررہ شاخ کے  سپیشل کاؤنٹرز پر ادا کی جائے گی۔ نیز فیصل آباد ،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں قائم کئے گئے محکمہ خوراک کے 382 خریداری مراکز فنکشنل کردیئے گئے ہیں۔تمام اضلاع کیلئے 40لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کاٹارگٹ مقرر کیاگیاہے ۔