گھی سے وزن بڑھتا نہیں گھٹتا ہے


گھی کے بارے میں اکثر یہ قیاس آرائیاں سننے میں آتی ہیں کہ گھی میں کولیسٹرول ہوتا ہےجو ہارٹ اٹیک کا باعث بنتا ہے،گھی کے استعمال سے وزن بڑھتا ہے، گھی صحت کے لئے مضر ہے، یہ سب پرانی باتیں ہی ہیں۔

جدید تحقیق نے گھی کے بارے میں ’گھی کا گھی ‘کر دیا اوران دقیانوسی قیاس آرئیوں کو غلط ثابت کرتے ہوئے گھی کے حیران کن فوائد بتادیئے۔

تحقیق کے مطابق گھی میں پائے جانے والے اومیگا 6 فیٹی ایسڈ جسم پر موجود فالتو چربی کو کاٹنے میں مدد دیتے ہیں،بھارتی فلم اسٹار کترینہ کیف اور شلپا شیٹی بھی اپنے کھانے میں گھی کا ا ستعمال لازمی کرتی ہیں۔

گھی ہڈیاں مضبوط بناتا ہے

گھی میں موجود وٹامن K ہڈیوں کی مضبوطی کا ضامن ہوتا ہے، یہ ہڈیوں میں کیلشیم کی مقدار برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

مختلف وٹامنز کا ذریعہ

گھی میں کثیر مقدار میں وٹامن A,Dاور E پائے جاتے ہیں۔وٹامن A سے خون کے خلیے صحت مند اور دانت اور ہڈیاں مضبوط رہتی ہیں۔وٹامنE کینسر سے بچانے والا بہترین اینٹی آکسائڈنٹ ہے اور وٹامن D جسم کی حدّت کو قابو میں رکھتا ہے۔

نظام ہاضمہ میں مفید

گھی معدے میں نظام ہاضمہ میں مفید کردار ادا کر تے ہوئے عمل ہضم کو تیز کرتا ہے۔

لمبے، ریشمی اور مضبوط بالوں کا راز

گھی ناسرف بالوں کو لمبا کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے بلکہ بولوں کو ریشمی اور مظبوط بھی بناتا ہے اس کے ساتھ ساتھ بالوں کیخشکی سے بھی دور رکھتا ہے۔

گھی کھانے سے موڈ آف نہیں ہوتا

گھی اعصاب کے لئےنہایت اچھا ثابت ہواہے، اس سے دماغ ترو تازہ رہتا ہے، روح کو تسکین ملتی ہے اور موڈ اچھا رہتا ہے۔

جلد کے لئے بہترین مواسچرائزر

گھی جلد کے لئے بہترین مواسچرائزر ہے اور یہ جلد خشک ہونے سے بچاتا ہے ۔

آنکھوں کے نیچے ہلکے، اب نہیں

گھی کے استعمال سے آنکھوں کے نیچے موجود ہلکوں سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔