پام آئل کے نرخ ایک ماہ کی بلند سطح پر آگئے


ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخ گزشتہ ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئے ہیں

ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخ گزشتہ ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئے ہیں، برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے جون کے لیے سپلائی کے سودے 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 2472 رنگٹ فی ٹن طے پائے ۔ ایکسچینج میں پام آئل کی پچیس پچیس ٹن وزن کی حامل کل 26,381 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔