گندم ذخیرہ کرنے کیلئے نئی بوریاں استعمال کرنے کی ہدایت


ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وسط اپریل کے بعد اچھی طرح پک جانے پر گندم کی کٹائی و گہائی کے بعد اس کے دانوں کو خشک کرکے گندم کو ذخیرہ کرنے کیلئے نئی بوریاں استعمال کریں

ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وسط اپریل کے بعد اچھی طرح پک جانے پر گندم کی کٹائی و گہائی کے بعد اس کے دانوں کو خشک کرکے گندم کو ذخیرہ کرنے کیلئے نئی بوریاں استعمال کریں اور اگر نئی بوریاں میسر نہ ہوں توپرانی بوریوں کو میلا تھیان کے دس فیصد محلول میں دھوئیں اور خشک ہونے کے بعد استعمال کریں ۔ ماہرین نے خبردار کیا کہ اگر پرانی بوریوں میں گندم میں مختلف قسم کے کیڑے مکوڑے اور جوئیں پیدا ہوکراس کوخراب کر دیتی ہیں ۔