جینیاتی طورپر بہتر بنائی گئی مکئی کی تجارتی پیمانے پر پیداوار کی اجازت نہیں:چین


چین نے واضح کیا ہے کہ اس نے جینیاتی طور پر بہتر بنائی جانے والی(جی ایم او)مکئی یا کسی دوسرے جی ایم او اناج کی تجارتی پیمانے پر پیداوار کی منظوری نہیں دی۔

وزارت زراعت کے ترجمان پان شیان جنگ نے جاری دو اجلاسوں کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت جی ایم او کپاس کی چین میں تجارتی پیمانے پر پیداوار کی اجازت ہے ۔چین میں زرعی حکام سیفٹی کو یقینی بنانے کیلئے قواعد کی پابندی کروا رہے ہیں۔