چینی کی فاضل عالمی پیداوار 52لاکھ ٹن رہنے کی توقع


ماہرین نے کہا ہے کہ رواں سیزن کے دوران چینی کی فاضل عالمی پیداوار52لاکھ ٹن رہنے کی توقع ہے ۔

رواں سیزن کے دوران چینی کی عالمی پیداوار 178.70 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے جو 179.45 ملین ٹن کے سابقہ اندازے سے معمولی کم ہے ۔ سیزن کے دوران چینی کی عالمی کھپت 173.55 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے۔