پولٹری کے کاروبار سے منسلک افراد کو رجسٹریشن کی ہدایت


پنجاب میں بغیر رجسٹریشن پولٹری کا کاروبار غیرقانونی ہے ،ڈائریکٹر ریسرچ انسٹیٹیوٹ

پولٹری فارمز ،پولٹری ہیچریز اور پراسیسنگ و پولٹری لیبارٹریز کو رجسٹریشن کیلئے 20فروری کی حتمی تاریخ دے دی گئی ہے ،ڈائریکٹر پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر عبدالرحمن نے بتایاکہ پنجاب بھر میں بغیر رجسٹریشن پولٹری کاکاروبار کرنے اور پولٹری فضلات کی ناقص تلفی قانوناً جرم ہے ،پنجاب حکومت نے پولٹری ایکٹ 2016کے نفاذ کے تحت پولٹری فارمز ،پولٹری ہیچریز اور پراسیسنگ و پولٹری لیبارٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ 20فروری تک اپنے کاروبار کو محکمہ لائیو اسٹاک و ڈیری ڈیولپمنٹ پنجاب سے رجسٹر کرائیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،انہوں نے بتایاکہ رجسٹریشن کا عمل مرغی کے گوشت و انڈوں کے معیار کو بہتر بنانے اور مرغبانی کے امور کو منظم کرنے کیلئے کیا گیا ہے اوربغیر رجسٹریشن پولٹری کا کاروبار کرنے والوں کو بھاری جرمانہ و قید کی سزادی جا سکتی ہے ۔