بھارت میں گندم کی پیداوار 10 کروڑ ٹن سے تجاوز کرجائے گی


بھارت میں اس سال گندم کی بھرپور پیداوار متوقع ہے ، بھارت کے سیکریٹری زراعت ایس کے پٹنائیک نے بتایا کہ گندم کی پیداوار ریکارڈ10 کروڑ ٹن سے تجاوز کرجائے گی منگل کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ سال گندم کی پیداوار 9کروڑ 80 لاکھ ٹن رہی تھی۔ بھارتی حکومت نے سال رواں کیلئے گندم کی پیداوار کا ہدف 9کروڑ 75 لاکھ ٹن مقرر کر رکھا ہے ۔ بھارت میں اوسط 201.74 ہیکٹر اراضی پر گندم کاشت کی جاتی ہے ۔