چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 3.74فیصداضافہ


گزشتہ سال 2017کے دوران چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 3.74 فیصد کا اضافہ ہوا ہے

اسٹیٹ بینک کی سالانہ رپورٹ کے مطابق سال 2016کے دوران چینی کی فی کلو اوسط قیمت 62.57 روپے رہی تھی جبکہ گزشتہ سال 2017کے دوران چینی کی اوسط قیمت 64.94 روپے کلوریکارڈ کی گئی ہے ، اس طرح سال 2016کے مقابلے میں گزشتہ سال کے دوران چینی کی فی کلو اوسط قیمت میں 3.74 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔