ٹی سی پی :شوگر ملوں سے چینی کی خریداری کیلئے ٹینڈر طلب


ٹریڈنگ کارپوریشن کے مطابق تمام شوگر ملوں سے چینی کی خریداری کیلئے ٹینڈر طلب کر لیے گئے ہیں اور خواہشمند شوگر ملیں ٹینڈر25 جنوری تک جمع کرا سکتی ہیں

ٹریڈنگ کارپوریشن کے مطابق تمام شوگر ملوں سے چینی کی خریداری کیلئے ٹینڈر طلب کر لیے گئے ہیں اور خواہشمند شوگر ملیں ٹینڈر25 جنوری تک جمع کرا سکتی ہیں،اس بار 3 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد چینی برآمد کیلئے شوگر ملوں سے خریدی جائیگی ،ٹریڈنگ کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق اس بار بھی فصل کا سال 2017-18ء ہونا چاہیے اور صرف وہیں ملیں اس عمل میں شرکت کر سکیں گی جنہوں نے گنے کی کرشنگ بروقت شروع کر دی تھی اور اب تک اس عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔