بہاریہ مکئی کی کاشت جنوری میں شروع ہو گی :زرعی ماہرین


ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کوبہاریہ مکئی کی کاشت 15جنوری سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار بہاریہ مکئی

کی کاشت کیلئے زمین کے انتخاب اور اس کی تیاری پر خصوصی توجہ دیں تاکہ بمپر کراپ کے حصول میں مدد مل سکے ۔ ایسی بھاری میرا زمین کا انتخاب ضروری ہے جو پانی کو بخوبی جذب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو ۔ انہوں نے بتایاکہ کہ کلراٹھی، ریتلی ، سیم زدہ زمین اورایسی زمین جس کی پی ایچ 8سے زائد ہومکئی کی کاشت کیلئے موزوں نہیں ۔