سانگھڑ کپاس کی پیداوار میں سب سے آگے


کپاس کی فصل کی آمدکے بعد صوبہ سندھ کا ضلع سانگھڑ پیداواری لحاظ سے بدستور پہلے نمبرپرموجودہے

کپاس کی فصل کی آمدکے بعد صوبہ سندھ کا ضلع سانگھڑ پیداواری لحاظ سے بدستور پہلے نمبرپرموجودہے ۔ یکم دسمبر2017 تک سندھ کے ضلع سانگھڑ کی جننگ فیکٹریوں میں 13 لاکھ 61 ہزار546 گانٹھ کپاس پہنچی جو پاکستان میں سب سے زیادہ پیداوار ہے،پنجاب کے ضلع رحیم یارخان کی جننگ فیکٹریوں میں 9لاکھ1ہزار64گانٹھوں کے ساتھ دوسرے جبکہ ضلع بہاولپور کی جننگ فیکٹریوں میں8لاکھ79ہزار107گانٹھیںکپاس پہنچی۔