منظورشدہ گندم کی اقسام کاشت کریں ،ماہرین زراعت


ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کاشتکار محکمہ زراعت کی جانب سے سفارش کردہ گندم کی اقسام کاشت

ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کاشتکار محکمہ زراعت کی جانب سے سفارش کردہ گندم کی اقسام کاشت کریں تاکہ کسی مالی نقصان سے محفوظ رہیں۔زرعی شعبے میں ترقی کیلئے کاشتکاروں کو جدید تحقیق اپنانی ہوگی تاکہ ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کیاجاسکے ۔ انہوں نے بتایا کہ ناقص’ غیرمعیاری اور ممنوعہ بیجوں کا استعمال زراعت کیلئے انتہائی نقصان کا باعث ہے ۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن مطلوبہ مقدارمیں زرعی اجناس کابیج فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔