گندم کی کاشت 15 دسمبر تک مکمل کرلیں : محکمہ زراعت


محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گندم کی کاشت جلد از جلد مکمل کرنے اور 15دسمبر تک کاشت کی صورت میں شرح بیج 60کلوگرام فی ایکڑ رکھنے کی ہدایت کی ہے

اور کہاہے کہ گندم کی کاشت میں جتنی تاخیر ہو گی پیداوار میں بھی ہر روز کے حساب سے اتنی ہی کمی واقع ہوتی جائے گی۔ کاشتکار گندم کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی تلفی پر خصوصی توجہ دیں اور پہلے پانی کے بعد وتر آنے پر بار ہیرو چلائیں جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے زہروں کا استعمال کریں۔