کرشنگ میں تاخیر ، چینی کی قیمت میں ایک روپے کلواضافہ


ملز کی جانب سے سپلائی کم ،طلب زیادہ ،قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

بروقت کرشنگ کا آغاز نہ ہونے پر شوگر ملز نے چینی کی سپلائی کم کردی ہے جس کے باعث مقامی ہول سیل مارکیٹ میں چینی ایک روپے مہنگی ہوکر 49روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے ۔جوڑیا بازار ڈیلرز کے مطابق شوگر ملز طلب کے حساب سے سپلائی فراہم نہیں کررہی ہیں جس کی وجہ سے قیمتوں پر دباؤ دیکھا جارہا ہے ،ہول سیل میں 100کلو کی بوری 100روپے اضافے سے 4900روپے پر جاپہنچی ہے ، اس اضافے کی وجہ سے ہول سیل سطح پر فی کلو چینی ایک روپے مہنگی ہوکر 49 روپے فی کلو کی ہوگئی ہے ،ڈیلرزکے مطابق اگر کرشنگ جلد شروع نہ ہوئی تو چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔