سوئی سدرن کمپنی کیلئے تھر میں خدمات پر ایوارڈ


سوئی سدرن گیس کمپنی کو پروجیکٹ مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ پی ایم آئی کراچی پاکستان چیپٹر کی جانب سے پروجیکٹ مینجمنٹ کے طریقہ کار کے مطابق اعلیٰ پی ایم آئی کے پی سی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے

ایس ایس جی سی کو یہ ایوارڈ تھرپارکر کے متعدد گاؤں کو واٹرسولرپمپ، ڈیپ ہینڈ پمپس اور سولر لائٹ سسٹمز کی فراہمی میں پروجیکٹ مینجمنٹ کیلئے کمپنی کی با مقصد مہارت کا مظاہرہ کرنے پر پی ایم آئی کے پی سی ایوارڈ 2017 اور بین الاقوامی پروجیکٹ مینجمنٹ ڈے کے موقع پر دیا گیا،ایس ایس جی سی نے اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری سی ایس آر اقدام کے تحت مقامی کمیونٹی کے طرز زندگی میں بہتری لانے کے مقصد سے اس پروجیکٹ کو تشکیل دیا تھا،یہ ایوارڈ کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں ایس ایس جی سی کی جانب سے سید عمران احمد چیف منیجر (کارپوریٹ کمیونی کیشنز) نے نامور سائنسدان اور سابق وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن سے وصول کیا۔