سونا50روپے سستا چاندی 10روپے مہنگا


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں7ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور فی اونس سونے کی قیمت 1273ڈالر ہوگئی

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں 50روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد کراچی ، حیدرآباد، لاہور، ملتان ،فیصل آباد، اسلام آباد ، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 53 ہزار 150روپے ہوگئی، اسی طرح43روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت45ہزار557روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت10روپے اضافے سے 800روپے ہوگئی ۔