انٹر بینک :ڈالر کی قدر میں اضافہ 150.50روپے کا ہوگیا


انٹر بینک میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا تاہم یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر بڑھ گئی

 گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر ایک پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 105.45 روپے اور فروخت 150.50 روپے ہو گئی، تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 107.20روپے اور فروخت107.40روپے پر بدستور برقرار رہی،رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر 80 پیسے بڑھ گئی جس سے یورو کی قیمت خرید125.55روپے اور قیمت فروخت126.80روپے ہو گئی ،اسی طرح 25 پیسے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 140.50 روپے اور فروخت141.75روپے پر جا پہنچی ۔