اسٹاک مارکیٹ میں مندی,54ارب سے زائد نقصان


کے ایس ای100انڈیکس 41ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گیا ،گزشتہ روز کی نسبت حصص کے کاروبار میں اضافہ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی کے بادل چھائے رہے اور کے ایس ای100انڈیکس 41ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 54ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔تاہم حصص کے کاروبار میں اضافہ ہوا ہے۔ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 296.11پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 41239.89پوائنٹس سے کم ہو کر 40943.78 پوائنٹس ہوگیا، مارکیٹ کے سرمائے میں54ارب 45 کروڑ 52 لاکھ 2 ہزار 283 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 84کھرب62ارب 48 کروڑ سے کم ہو کر 84 کھرب 8 ارب 2 کروڑ 98 لاکھ 92 ہزار 145 روپے رہ گیا۔ منگل کے روز5ارب روپے مالیت کے 14 کروڑ 84 ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کے روز 3ارب روپے مالیت کے 8 کروڑ 71 لاکھ 42ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔مجموعی طور پر 373کمپنیوں کا کاروبار ہو ا ۔