صوبائی وزیرزراعت سے شوگرملز ایسوسی ایشن کے وفدکی ملاقات


گنے کی قیمتوں سمیت شوگر ملز کی رننگ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ایسوسی ایشن اور کاشتکاروں کا مفاد حکومت سندھ کی ترجیحات ہیں ،انور سیال

وزیرداخلہ وزراعت سندھ سہیل انورخان سیال سے آل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے 10 رکنی وفد نے عاصم عثمان غنی کی سربراہی میں ملاقات کی اور گنے کی قیمتوں سمیت شوگر ملز کی رننگ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو،اس موقع پر سیکریٹری زراعت،کین کمشنر،ڈی جی ایکسٹینشن وڈی جی ریسرچ زراعت سندھ بھی موجود تھے ،سہیل انور خان سیال نے وفد کو بتایا کہ ایسوسی ایشن اور کاشتکاروں کا مفاد حکومت سندھ کی ترجیحات ہیں تاہم اس ضمن میں ایسوسی ایشن اور کاشتکاروں کو بھی مفاد عامہ کے تحت جاری حکومتی اقدامات میں اپنے انفرادی اور اجتماعی کردار کو انتہائی لگن اور دیانت کے ساتھ ادا کرنا ہوگا،واضح رہے کہ وزیر داخلہ وزراعت سندھ اسی تسلسل میں آج منگل کو آبادگاروں کے وفد سے ملاقات کرینگے ۔