موسم کی صور تحال نومبر2017-11-14


گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسم

فیصل آباد، بہاولپور، ڈی جی خان، کوہاٹ، ڈی آئی خان،سکھر لاڑکانہ، کوئٹہ، قلات، ژوب اور سبی ڈویژن میں تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔تاہم سب سے زیادہ بارش بلوچستان: ژوب 28،سبی 11، بارکھان، قلات 07، کوئٹہ 04،لسبیلا، دالبندین 01، پنجاب: لیہ 16، ڈی جی خان 12، کوٹ ادو 11، خان پور09، شورکوٹ 08، بھکر 07، ملتان 06، بہاولپور 03، ٹوبہ ٹیک سنگھ 02، جھنگ01، خیبرپختونخوا : ڈی آئی خان 13، بنوں 01، سندھ: جیکب آباد 06،موہنجوداڑو 04، لاڑکانہ 03، روہڑی  اور سکھر میں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

آج(منگل)  اور بدھ کے روز ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی

شہری علاقوں میں چھائی ہوئی اسموگ بارش اور درجہ حرارت میں کمی کے باعث بتدریج ختم ہو جائیگی ۔

آئندہ 12گھنٹوں کا موسم (دورانیہ: 14 نومبر  صبح  0800 سے 14 نومبر رات  2000   تک)

 خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، لاہور، گوجرنوالہ، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن)،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، ژوب  ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ مزید  بارش اور پہاڑوں پر برفباری  کا امکان۔ جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھںد/اسموگ کی شدت  اور دورانیہ میں کمی کا امکان۔

 (آئندہ 24گھنٹوں کا موسم(دورانیہ: 14 نومبر رات 2000 سے  15 نومبر رات 2000  تک

 خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، لاہور، گوجرنوالہ، فیصل آباد،سرگودھا ڈویژن)،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ مزید  بارش اور پہاڑوں پر برفباری  کا امکان۔ جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھںد/اسموگ کی شدت  اور دورانیہ میں کمی کا امکان۔

 آئندہ 48گھنٹوں کا موسم (دورانیہ: 15 نومبررات 2000سے 16 نومبررات 2000  تک)

بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب  (راولپنڈی، لاہور، گوجرنوالہ، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن)،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں  گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری  کا امکان ہے۔

آج ریکارڈ کیےگئےسرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: سکردو میں منفی 04، کالام، قلات اور گوپس 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔