چا بہار کے ذریعے بھارتی گندم کی پہلی کھیپ افغانستان پہنچ گئی


بھارت کی افغانستان کیلئے گندم کی پہلی کھیپ براستہ چابہار افغانستان کے صوبے نمروزپہنچی، چا بہارسے نمروز ٹریڈ روٹ کی افتتاحی تقریب میں گورنر نمروز، افغانستان میں تعینات بھارتی سفیر شریک ہوئے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنمروز کا کہنا تھاچابہارپورٹ فعال ہونے سے افغانستان کا کراچی پورٹ پرانحصار ختم ہوجائیگا، اور بھارت، افغانستان کو روزگار اورآمدنی کے مواقع ملیں گے ۔