گندم کی بہتر پیداوار کیلئے سیمینار،زرعی ماہرین وکاشتکاروں کی شرکت


گندم کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں زرعی ماہرین کے علاوہ علاقے کے کاشتکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

گندم کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں زرعی ماہرین کے علاوہ علاقے کے کاشتکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، میرپورخاص کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فاطمہ فرٹیلائر کے ڈویلپمنٹ منیجر عبد الصمد ابڑو نے کہا کہ زراعت ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اسلئے ہمیں چاہیئے کہ فصلوں کو متوازن کھادیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ گندم کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے زرعی ماہرین کی سفارشات پر عمل کیا جائے انہوں نے کسانوں کو مشورہ د یا کہ سرسبز نائٹرو فاسٹ اور سرسبز کیلشیم امونیم نائٹریٹ جوکہ تیزابی اثر والی کھادیں ہیں جو زمین اور فصل کیلئے زیادہ مؤثر ہیں انکا استعمال کیا جائے اس موقع پر منصور احمد چیمہ نے جوکہ ٹیسٹی مونیبل فارمر کی حیثیت سے کسانوں کو مشورہ دیا کہ میں نے یہ کھادیں استعما ل کرکے کپاس کی فصل میں 20 سے 25 فیصد تک زیا دہ پیداوار حاصل کی ہے ۔ سیمینار سے ایگریکلچر آفیسر گہرام بلوچ، فاطمہ فرٹیلائزر کے ندیم اختر کھرل ،سرفراز رفیق آرائیں ،ممتاز علی سومرو اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔