ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز اور دکاندار ویلفیئر کا مشترکہ اجلاس


آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن ( رجسٹرڈ ) اور دکاندار ویلفیئر ایسوسی ایشن ( رجسٹرڈ ) کا ایک مشترکہ اجلاس ہوا جس میں آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے سینئر وائس چیئرمین علی حیدر نے شیخ محمود الٰہی کوایف پی سی سی آئی کاچیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد دی،انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ سردیوں میں ایل پی جی کی بلا تعطیل فراہمی اور عوام کو سستی گیس مہیا کرنے کے اقدامات کیے جائیں،صدر ایل پی جی دکاندار ایسوسی ایشن نے بھی شیخ محمود الٰہی کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔