انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی نمائش میں 43پاکستانی کمپنیوں کی شرکت


چین کے شہر شنگھائی میں انٹر ٹیکسٹائل اپیرل فیبرکس یارن نمائش ختم ہوگئی ہے جہاں پاکستان سے بھی 43کمپنیوں نے نمائش میں حصہ لیا

چین کے شہر شنگھائی میں انٹر ٹیکسٹائل اپیرل فیبرکس یارن نمائش ختم ہوگئی ہے جہاں پاکستان سے بھی 43کمپنیوں نے نمائش میں حصہ لیا ۔میسے فرینکفرٹ پاکستان کے نمائندے عمر صلاح الدین کے مطابق نمائش میں 4500سے زائد نمائش کنندگان نے اسٹالز لگائے جبکہ نمائش کو دیکھنے کیلئے آنیوالوں کی تعداد 70 ہزار سے زائد رہی ، نمائش میں ٹڈاپ کی جانب سے پاکستا ن پویلین کا بھی انعقاد کیا گیا جہاں پانچ کمپنیوں نے ٹڈاپ کے بینر تلے مصنوعات کی نمائش کی جبکہ بقیہ38کمپنیاں نمائش میں براہ راست شریک ہوئیں۔