کراچی چیمبر کے تحت 20سالہ جشن کی تقریب آج منعقد ہوگی


بزنس مین گروپ اور کراچی چیمبرکے تحت تاجروصنعتکار برادری کی عوامی خدمت کے 20سال مکمل ہونے کا جشن منانے کیلئے بارہ دری میں آج ایک پروقار تقریب منعقد ہوگی۔

بزنس مین گروپ اور کراچی چیمبرکے تحت تاجروصنعتکار برادری کی عوامی خدمت کے 20سال مکمل ہونے کا جشن منانے کیلئے بارہ دری میں آج ایک پروقار تقریب منعقد ہوگی۔کے سی سی آئی کے جاری ایک بیان کے مطابق اس شاندار تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اپنی تمام کابینہ اراکین کے ہمراہ شرکت کریں گے جبکہ معزز شخصیات، اعلی سرکاری حکام،قانون نافذ کرنے اداروں کے سربراہان اور سفارتکار بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے ۔