موسم کی صور تحال اکتوبر2017-10-13


آئندہ 12گھنٹوں کا موسم  (دورانیہ: 13اکتوبر صبح 0800سے  13 اکتوبر رات 2000  تک

 ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم  گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔

 کراچی سمیت سندھ، مکران کے ساحلی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔

 آئندہ 24گھنٹوں کا موسم  (دورانیہ: 13 اکتوبر رات 2000سے 14  اکتوبر رات 2000  تک)

 ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔ 

آئندہ 48گھنٹوں کا موسم   (دورانیہ: 14 اکتوبر رات 2000 سے 15  اکتوبر رات 2000  تک)

 ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسم

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم  گرم اور خشک ر ہا۔ تاہم پارہ چنار02 اور بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش  ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: لسبیلہ، چھوڑ، مٹھی 43، کراچی، ٹھٹہ 42، شہید بینظیرآباد،تربت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔