سونا200روپے مہنگا،فی تولہ 52900کا ہوگیا


دس گرام سونا 45 ہزار 342 روپے ،فی اونس1295ڈالر کی سطح پر رہا

عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 5ڈالر کا اضافہ ہوا اور فی اونس سونے کی قیمت 1295ڈالر ہوگئی،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ، آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعدمقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 52900روپے ہوگئی، اسی طرح171روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت45ہزار342روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت780روپے پر مستحکم رہی ۔