انٹر بینک :ڈالر کی قدر میں کمی،105.43روپے کا ہوگیا


اوپن مارکیٹ میں ڈالر 107.30روپے پرمستحکم،یوروکی قدر45پیسے بڑھ گئی

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا،رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں 3پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید105.43روپے سے کم ہو کر 105.40روپے اور فروخت105.46روپے سے کم ہو کر 105.43روپے پر آ گئی، تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید107.10روپے اور قیمت فروخت 107.30 روپے پر برقرار رہی ،رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 45 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 126 روپے سے بڑھ کر126.45روپے اور فروخت 127.25 روپے سے بڑھ کر127.70روپے ہو گئی، تاہم 10پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت141.80روپے ہوگئی ۔