پی ایم ای ایکس5.125:ارب کے سودے ،انڈیکس3010پر بند


پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس)میں 5.125ارب روپے کے سودے ہوئے ،جمعرات کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کموڈٹی انڈیکس 3010 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،سودوں کی مجموعی تعداد7775رہی، زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.543 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذ ریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 1.459 ارب روپے ،ڈبلیوٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.220 ارب روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت 525.114 ملین روپے ،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 198.086 ملین روپے ،کاپر کے سودوں کی مالیت 55.51 ملین روپے ، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 46.055 ملین روپے ،ڈی جے آئی اے کے سودوں کی مالیت 40.844 ملین روپے ،قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 15.716 ملین روپے ،ایس این پی 500 کے سودوں کی مالیت 7.794 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.625 ملین روپے ریکارڈ کی گئی ۔