گیارہ11 لاکھ ٹن خام چینی کی خریداری کے معاہدے


ماہرین نے کہا ہے کہ 3 بڑی بین الاقوامی کمپنیوں نے اکتوبر کے دوران 11لاکھ ٹن خام چینی کی خریداری کے معاہدے کرلیے

حالیہ امریکی ڈیٹا رپورٹ کے مطابق ولمار انٹرنیشنل لمیٹڈ، ایلوین اور ریزن انرجیا نے اکتوبر کے دوران خام چینی کی خریداری کیلئے 21098 لاٹ کے سودے کیے ، خام چینی کے یہ سودے برازیل اور انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج سے کیے گئے ۔