بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت کے شیڈول اور اقسام کااعلان


چکوال 50 ، این اے آر سی 2009 ،پارس 2009 ،دھرابی 2011 موزوں اقسام

محکمہ زراعت نے پنجاب کے تمام بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت کے شیڈول اور اقسام کااعلان کردیا ہے ۔محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایاکہ گندم کی قسم چکوال 50 پنجاب کے تمام بارانی علاقوں میں 15 اکتوبر سے 15نومبر تک ، این اے آر سی 2009 پنجاب کے تمام بارانی علاقوں میں 20اکتوبر سے 15 نومبر تک ، پارس 2009 پنجاب کے تمام بارانی علاقوں میں 20اکتوبر سے 15نومبر تک ، دھرابی 2011اور پاکستان 2013 پنجاب کے تمام بارانی علاقوں میں 20اکتوبر سے 15نومبر تک کاشت کی جاسکتی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ 20نومبر تک بوائی کیلئے بیج کے اگاؤ کی 85فیصد شرح کا حامل 50کلوگرام فی ایکڑ اور 21 نومبر سے 15دسمبر تک 60 کلوگرام فی ایکڑ استعمال کرنا ضروری ہے ۔