چینی کی پیداوارطلب سے 11لاکھ ٹن زائد رہنے کا امکان


رواں سیزن پیداوار 67لاکھ ٹن رہنے کاامکان ، گزشتہ مالی سال 70لاکھ ٹن تھی

رواں سیزن میں چینی کی پیداوارمقامی طلب سے 11 لاکھ ٹن زائد رہنے کا امکان ہے ،مالی سال 18-2017 میں چینی کی کل پیداوار 67 لاکھ ٹن رہنے کا امکان ہے جو مقامی طلب سے 11 لاکھ ٹن اضافی ہے ،ورلڈ شوگر مارکیٹ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر چینی کی پیداوار میں 7 فیصد اضافے کا امکان ہے جبکہ پاکستان میں چینی کی پیداوار گزشتہ مالی سال کی ریکارڈ پیداوار 70 لاکھ ٹن کے مقابلے میں 10 فیصد سے گھٹ کر 67 لاکھ ٹن رہنے کا امکان ہے ،وزارت خوارک نے رواں سیزن میں گنے کی فصل کا ہدف 6 کروڑ 85 لاکھ ٹن رکھا ہے ، ملک میں چینی کی وافر مقدار میں پیداوار کے باوجود رواں سیزن میں بھی چینی کے برآمد کنندگان نے اس کی ایکسپورٹ کو سبسڈی سے مشروط کر دیا ہے ۔