راولپنڈی چیمبر شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے گا


راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرراجہ عامر اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو سر سبز بنانے اور ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کے لیے چیمبر ضلعی انتظامیہ اور دوسری تنظیموں کے ساتھ مل کر شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے گا ۔ خطے میں ماحولیاتی تبدیلیاں تیزی کے ساتھ رونما ہو رہی ہیں بارشیں معمول کے مطابق نہیں ہو رہیں گلیشئر تیزی کے ساتھ پگل رہے ہیں ہمیں فوری اقدامات کرنا ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر میں فرینڈز آف انوائرنمنٹ کے ساتھ باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر فرینڈز آف انوائرنمنٹ کے چیئر مین محمد یوسف خان ،راولپنڈی چیمبر کے سینئر نائب راشدوائیں، نائب صدرعاصم ملک ودیگرممبران بھی موجود تھے ۔ ایم او یو کے تحت شہر میں ماحول دوست اقدامات، شجر کاری مہم، آگاہی سمینارز اور دوسرے ایونٹس منعقد کرنے کیلئے فرینڈز آف انوائرنمنٹ اور راولپنڈی چیمبر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور معاونت کریں گے۔