جولائی میں بجلی کی پیداوار9فیصد بڑھ گئی


آر ایل این جی سے پیداوار12.497،نیوکلیئر پلانٹس سے642گیگا واٹ رہی رواں مالی سال نئے منصوبوں سے6800میگاواٹ اضافی بجلی حاصل ہو گی،ذرائع

رواں مالی سال 18-2017ء کے پہلے ماہ جولائی کے دوران بجلی کی پیداوار گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں9فیصد بڑھ گئی،جولائی کے دوران12ہزار497گیگا واٹ بجلی پیدا کی گئی، دلچسپ بات یہ ہے کہ حکومت کا وقت کے ساتھ انحصار مہنگے ترین ایندھن فرنس آئل سے کم ہو کر آر ایل این جی پر بڑھ رہا ہے ،اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے دوران آر ایل این جی سے بجلی کی پیداوار51فیصد اضافے کے ساتھ ایک ہزار 514 گیگاواٹ تک پہنچ چکی ہے جبکہ نیوکلیئر پلانٹس سے بجلی کی پیداوار48فیصد اضافے سے 642 گیگا واٹ رہی،حکومتی ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے آخر تک قومی گرڈ میں 6ہزار8سومیگا واٹ اضافی بجلی شامل ہو جائے گی جس میں سے 2 ہزار 480 میگاواٹ بجلی آر ایل این جی سے پیدا کی جائے گی۔