ایل پی جی سیکٹر کو ریگولیٹ،2ارب کے نئے ٹیکس لگانے کا فیصلہ


ایل پی جی کی قیمت میں ہونے والے اضافے اور مستقبل میں اس کی قیمتوں میں استحکام کیلئے وزارت پٹرولیم میں ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں، ایل پی جی

ایل پی جی کی قیمت میں ہونے والے اضافے اور مستقبل میں اس کی قیمتوں میں استحکام کیلئے وزارت پٹرولیم میں ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں، ایل پی جی پروڈیوسرز سمیت ڈسٹری بیوٹرز کااجلاس طلب کیا گیا جس میں ایل پی جی سیکٹر کو ریگولیٹ کرنے اور اس شعبے پر2ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزکے چیئرمین عرفان کھوکھر نے دنیا نیوز کو بتایا کہ مقامی ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں فی کلو گیس پر25روپے کما رہی ہیں، اگر حکومت سبسڈی دے تو ایل پی جی کی قیمت80روپے کلو تک پہنچ سکتی ہے ، دوسری جانب ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ مقامی پروڈیوسرز پر بھی 5 اعشاریہ 5 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے ، اس وقت ملک میں ایل پی جی کی سالانہ پیداوار ساڑے 6 لاکھ ٹن جبکہ درآمدات ساڑھے 5 لاکھ ٹن ہیں۔