پنجاب پروانشل کوآپریٹو بینک نے قرضوں کا اجرا کر دیا


پنجاب پروانشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے فیصل آباد زون میں فصل خریف 2017ء کیلئے 1434 کوآپریٹو سوسائٹیز کے 6429 ممبران کو 273.450ملین روپے کے قرضہ جات جاری کئے ہیں۔ بینک نے فصل ربیع 2016-17ء کی وصولی کی مد میں فیصل آباد زون میں 278.326 ملین روپے کی وصولی کی ہے اس کا اظہار صدر؍چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک محمد ایوب نے فیصل آباد زون کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں فیصل آباد زون میں آئندہ فصل کیلئے قرضہ جات کے اجراء اور غیرفعال قرضہ جات کی وصولی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ واضح رہے کہ بینک فیصل آباد زون سے یکم جولائی 2016ء سے 7ستمبر 2017 ء تک 127.81 ملین روپے غیر فعال قرضہ جات کی مد میں وصول کر چکا ہے ۔ صدر بینک نے سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ قرضہ جات کے اجراء اور وصولی کے کام کو بروقت مکمل کریں۔ محمد اظہر عزیز مغل، پی آر او پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف پاکستان نے پنجاب پراونشل کواپریٹو بینک لمیٹڈ کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں اشتہارات کیلئے گورنمنٹ کمرشل ریٹس کی لسٹ میں شامل کیا ہوا ہے ۔ ای بنیاد پر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب اور اخبارات نے پنجاب پراونشل کواپریٹو بینک لمیٹڈ کو گورنمنٹ کمرشل لسٹ میں شامل کیا ہوا ہے ۔ ہماری درخواست ہے کہ پنجاب پراونشل کواپریٹو بینک لمیٹڈ سرکاری سرپرستی میں کام کر رہا ہے ۔ لہذا ہماری درخواست ہے کہ ہمیں اشتہارات میں گورنمنٹ ریٹس لی لسٹ میں شامل کیا جائے ۔ پنجاب پروانشل کوآپریٹو بینک نے خریف کے لئے قرضوں کا اجرا کردیا قرضہ کے اجراء اور وصولی کے کام کو مقرر ہ ہدف کے مطابق مکمل کریں، محمد ایوب لاہور(سٹاف رپورٹر )پنجاب پروانشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ فصل خریف 2017ء کیلئے قرضہ جات جاری کر رہا ہے ۔ اس کا اظہار صدر؍ چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ایوب نے کیا۔یہ قرضہ جات 100فیصد نقدی کی صورت میں دئیے جا رہے ہیں۔ 2لاکھ روپے سے زائد قرضہ جات زرعی زمین کی کفالت کی صورت میں بذریعہ آڑ رہن بحق بینک کروا کر کیا جائے گا۔ تمام قرضہ جات کی سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق انشورنس کروانا لازمی ہو گا۔ 25ایکڑ سے زائد کے کاشتکار اپنا پریمئم خود ادا کرے گا۔ انہوں نے عملہ کو سخت ہدایت کی ہے کہ قرضہ کے اجراء اور وصولی کے کام کو مقرر کردہ ہدف کے مطابق مکمل کریں۔