کینولا کی کاشت 20ستمبر سے شروع


ماہرین زراعت نے کینولا کی کاشت شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار کینولا کی کاشت 20 ستمبر سے شروع کرکے 15اکتوبر تک مکمل

ماہرین زراعت نے کینولا کی کاشت شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار کینولا کی کاشت 20 ستمبر سے شروع کرکے 15اکتوبر تک مکمل کرسکتے ہیں جبکہ حالیہ بارشوں کے باعث رواں سال کینولا کی شاندار فصل ہونے کا بھی امکان ہے ۔ سازگار موسمی حالات ، بروقت بارشوں اور مناسب وتر کی موجودگی سے کینولا کی شاندار فصل حاصل ہونے کا امکان ہے ۔ کاشتکار پنجاب سرسوں اور خان پور رایاکی کاشت بھی مذکورہ شیڈول کے مطابق کر سکتے ہیں۔ مذکورہ کاشت کیلئے ڈیڑھ فٹ کے فاصلے پر قطاریں بنائی جائیں اور بوائی کے وقت ایک بوری ڈی اے پی اور آدھی بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ رایا سرسوں اور کینولا کا 2 کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں ۔ فصل کو بوائی کے بعد پہلا پانی 15 سے 20 روز کے اندر ، دوسرا پانی پھل نکلتے وقت اور تیسراپانی بیج بنتے وقت لگایاجائے ۔