باغبان پودوں کی ٹوٹی ہوئی شاخوں کو کٹر سے کاٹ دیں : ماہرین


ماہرین زراعت نے کہاہے کہ بارشوں کے بعد ترشاوہ پودوں پر نکلنے والی نئی پھوٹ پر لیف مائنر کاحملہ ہو سکتاہے لہٰذا باغبان اس ضمن میں کسی غفلت

ماہرین زراعت نے کہاہے کہ بارشوں کے بعد ترشاوہ پودوں پر نکلنے والی نئی پھوٹ پر لیف مائنر کاحملہ ہو سکتاہے لہٰذا باغبان اس ضمن میں کسی غفلت کامظاہرہ نہ کریں اور پودوں کی کمزور و ٹوٹی ہوئی شاخوں کو کٹر سے کاٹ کر باغات سے باہر پھینک دیں۔ انہوں نے کہاکہ لیف مائنر کاحملہ بعد میں بڑھتے بڑھتے سٹرس کینکر کاسبب بھی بنتاہے جس سے پودے اور پھل تباہ ہوجاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگر کسی بھی باغ میں بارش کاپانی ترشاوہ پودوں کے اطراف میں 24 گھنٹے تک کھڑا رہے تو جڑوں میں ہوا کاگزر بند ہو جاتاہے۔ جس سے وہ گلنا سڑنا شروع ہو جاتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ باغبان کٹرسے کاٹی گئی شاخوں کے کٹ شدہ حصے پر بورڈ پیسٹ لگا دیں اور اگر تیز ہواؤں یاآندھی کے دوران پودا گر جائے تو اسے باغ سے نکال دیاجائے ۔