ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ریکارڈ


ایشیائی مارکیٹ میں منگل کو خام تیل کے نرخوں میں کمی رہی۔ سنگاپور مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک میں کنٹریکٹ کے تحت ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ

ایشیائی مارکیٹ میں منگل کو خام تیل کے نرخوں میں کمی رہی۔ سنگاپور مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک میں کنٹریکٹ کے تحت ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی)کی اکتوبر کے لئے سپلائی12 سینٹ ڈائون کے ساتھ 47.95 ڈالر فی بیرل رہی جبکہ برنٹ نارتھ سی کی نومبر کے لئے سپلائی14سینٹ کی کمی کے ساتھ53.70ڈالر فی بیرل میں طے ہوئی۔امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اتار چڑھائو رہا جس کی وجہ سمندری طوفان ارما کے باعث طلب میں کمی کے خدشات اور امریکی ریفائنریزکی جانب سے پیداواری سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ہے ، نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے سے قبل نرخ13سینٹ0.2(فیصد) کم ہوکر 53.65 ڈالر فی بیرل رہے۔