انٹر بینک میں ڈالر مہنگا اوپن مارکیٹ میں سستا


انٹر بینک میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا تاہم یورو مستحکم اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر بڑھ گئی۔فاریکس ایسوسی

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا تاہم یورو مستحکم اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر بڑھ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں2پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت فروخت105.41روپے سے بڑھ کر105.43روپے ہو گئی جبکہ10پیسے کی کمی سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 15.70روپے سے کم ہو کر105.60روپے اور فروخت105.90روپے سے کم ہو کر 105.80 روپے پرآ گئی، اسی طرح 1.30روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید138روپے سے بڑھ کر139.30 روپے اور قیمت فروخت 139 روپے سے بڑھ کر140.30روپے پر جا پہنچی ،تاہم یورو کی قیمت خرید125روپے اور فروخت 126.50 روپے پر بدستور برقرار رہی۔