موسم کی صور تحال ستمبر2017-09-13


آئندہ 12گھنٹوں کا موسم  (دورانیہ:13ستمبر  صبح  0800 سے 13 ستمبر رات  2000  تک

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم  گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن،  بالائی فاٹا  اور گلگت بلتستان میں چند  مقامات  پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

 آئندہ 24گھنٹوں کا موسم  (دورانیہ:13 ستمبر  رات 2000 سے 14ستمبر  رات 2000  تک)

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم  گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم  کوہاٹ، بنوں ، ڈی آئی خان، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، سرگودھا، ژوب، قلات ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان ڈویژن، اسلام آباد  اور گلگت بلتستان میں چند  مقامات  پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آئندہ 48گھنٹوں کا موسم  (دورانیہ:14 ستمبر رات 2000 سے 15ستمبر رات 2000  تک)

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم  گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ملتان، ڈی جی خان، ژوب، بنوں، ڈی آئی خان، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان  میں چند مقامات  پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسم

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم  گرم اور مرطوب ر ہا۔  تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش:خیبر پختونخوا: دیر 18، کالام 01 ، گلگت بلتستان:ہنزہ میں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےگرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: سکھر ،  رحیم یار خان  میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔