امریکا گندم کو گھن سے بچانے کے لیے پاکستان کی معاونت کریگا


پاکستان کی سب سے اہم فصل گندم قومی زرعی تحقیقی مرکز کی توجہ کا مرکز ہے ، جو گندم کی پیداوار میں اضافے کے پروگرام ڈبلیو پی ای پی کے دو روزہ سالانہ اجلاس کی میزبانی کررہا ہے

پاکستان کی سب سے اہم فصل گندم قومی زرعی تحقیقی مرکز کی توجہ کا مرکز ہے ، جو گندم کی پیداوار میں اضافے کے پروگرام ڈبلیو پی ای پی کے دو روزہ سالانہ اجلاس کی میزبانی کررہا ہے ۔امریکی سفارتخانے کی طرف سے بدھ کو یہاں جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق امریکی محکمہ زراعت کے ڈاکٹر ڈیوڈ مارشل نے اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر مارشل نے کہاکہ ایک عام پاکستانی کی یومیہ کیلوریز کی 70 فیصد ضرورت گندم سے پوری ہوتی ہے اور گندم ملک بھر میں 90 لاکھ ہیکٹر سے زائد اراضی پر کاشت کی جاتی ہے ۔امریکی محکمہ زراعت گندم کو گھن سے بچانے کے اقدامات اور کاشت اور آزمائش کے طریقوں کو بہتر بنانے میں پاکستان کی معاونت کررہا ہے ۔