روسی گندم کے برآمدی نرخوں میں کمی


روسی گندم کے برآمدی نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ وافر مقدار میں نئی گندم کی پیداوار کی توقع ہے۔ماسکو میں بحیرہ اسود کے علاقے کی 12.5 فیصد پروٹین کی حامل گندم کے نرخ 4 ڈالر کم ہوکر فری آن بورڈ کی بنیاد پر 180 ڈالر فی ٹن طے پائے۔روسی گندم کے سودے 8 ڈالر کمی کے ساتھ 182 ڈالر فی ٹن کے حساب سے طے پائے۔سرکاری ذرائع کے مطابق یکم جولائی کو گندم کے کاروباری سیزن 2017-18 ء کے آغاز سے اب تک روس 5.46 ملین ٹن گندم برآمد کرچکا ہے جو 2016-17 ء کے اسی عرصے کی نسبت 22 فیصد زیادہ ہے۔مقامی مارکیٹ میں تیسرے درجے کی گندم کے ملک کے یورپی حصے میں نرخ 225 روبل کم ہوکر 8650 روبل (147.83 ڈالر ) فی ٹن طے پائے۔سوویت ایکو گندم کے نرخ بھی کم ہوکر 7700 روبل فی ٹن رہے۔