گندم کی برآمد میں 512 فیصد اضافہ


پاکستان سے گزشتہ مالی سال گندم کی برآمدات کا حجم 3676 میٹرک ٹن رہا۔ بیورو شماریات کے مطابق سال 2016-17 میں پاکستان نے گندم کی برآمدات سے 9 لاکھ 67ہزار ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جو 2015-16 سے512.3 فیصد زیادہ ہے، 2015-16 میں برآمدکا حجم 450ٹن اورمالیت 1لاکھ  58ہزار ڈالررہی تھی۔