روئی کے بھاؤ 6700روپے من ریکارڈ، اسپاٹ ریٹس میں استحکام


خانیوال اور وہاڑی کی روئی کے سودے سب سے زیادہ ریٹس پر بند ہوئے ،ایسوسی ایشن

مقامی کاٹن مارکیٹ میں روئی کے بھاؤ6ہزار 450 روپے سے 6 ہزار 700 روپے فی من رہے ۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی فصل برائے 2017-18کی14ہزار 900گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 450روپے سے 6 ہزار 700 روپے فی من پر بند ہوئے ، سانگھڑ کی روئی کی 2 ہزار گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 6 ہزار 450 روپے سے 6 ہزار 500 روپے فی من پر بند ہوئے جبکہ خانیوال اور وہاڑی کی روئی کی بالترتیب 600اور 500 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6 ہزار 700 روپے فی من رہے ، اسی طرح گوجرہ اور چیچہ وطنی کی روئی کی فی کس 400 گانٹھوں کے سودے بھی 6ہزار 700روپے فی من پر بند ہوئے ۔علاوہ ازیںروئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324کلو گرام اور 40 کلو گرام کے بھاؤاستحکام رہا۔