چینی کا بحران جاری،قیمت میں مزید2روپے کلو اضافہ


چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور گزشتہ روز بھی چینی مزید دو روپے کلو مہنگی کر دی گئی جس کے بعد چینی کاایکس مل ریٹ 5700 روپے سو کلو تک پہنچ گیا

چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور گزشتہ روز بھی چینی مزید دو روپے کلو مہنگی کر دی گئی جس کے بعد چینی کاایکس مل ریٹ 5700 روپے سو کلو تک پہنچ گیا ہے جبکہ عام مارکیٹ میں چینی 60سے 62 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی ہے ،ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ ہوچکا ہے ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق اس سے ایک ہفتہ قبل چینی کی ایکس مل قیمت کم ہوتے ہوئے 4700 روپے ہو گئی تھی جس پر شوگر ملز نے ایک روز میں ہی چینی کی قیمت میں تین روپے اضافہ کرتے ہوئے ریٹ 5000 روپے کر دیا اور ساتھ ہی چینی کے نئے آرڈر لینے بندکر دئیے تھے جس سے مارکیٹ میں چینی کی فراہمی کم ہوئی اور قیمت مزید 7 روپے اضافے سے گزشتہ روز 5700 روپے ایکس مل ریٹ تک پہنچ گئی۔