عراق :گندم کی خریداری کیلئے بین الاقوامی ٹینڈرز جاری


عراق نے 55 ہزار ٹن گندم کی خریداری کیلئے بین الاقوامی ٹینڈرز جاری کردیے ہیں۔

یورپی تجارتی ذرائع کے مطابق یہ ٹینڈرز چند روز قبل جاری کیے گئے جن کے ذریعے 55 ہزار ٹن ہارڈ ملنگ گندم کی خریداری کی جائے گی۔ ان ٹینڈرز کی آخری تاریخ 31 جولائی مقرر کی گئی ہے ۔گندم کی خریداری امریکا، کینیڈا یا آسٹریلیا سے کی جائے گی۔